کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران اب تک کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ، ملکی سرمایہ کار شش و پنج کی کیفیت کا شکار ہیں جس کےاثرات پاکستانی سٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔ چین نے تاہم ابھی تک پاکستان کیلئے کسی اچھے پیکج کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ ہفتے کے
پہلے دن ہی اسٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس پوائنٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تاہم انڈیکس میں 843پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ 41ہزار 161پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان میں اضافے سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ ا ہے ۔ جبکہ سعودی عرب سے ملنے والے پیکج کے باعث مارکیٹ میں بہتری آئی تھی لیکن اب ایک بار پھر مارکیٹ کو ریورس گیئر لگتا محسوس ہورہا ہے۔