سائبرحملوں کا خدشہ : پاکستانی بینکوں نے عالمی ادائیگیوں کا سلسلہ معطل کردیا

4  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متوقع سائبر حملوں کے پیش ِ نظر پاکستانی بینکوں نے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے عالمی ادائیگیوں کا سلسلہ معطل کردیا ہے، سروس متوقع طور پر دو دن کے لیے بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی نیوزویب سائٹ کرب آن سیکیورٹیزکاحالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے۔

آن لائن بینکنگ کو بند کرنے کے سلسلے میں دو بینکوں نے اپنے صارفین کو پیغامات بھیج دیئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کے مطابق آن لائن بینکنگ 3نومبرسےتکنیکی بنیادپر2روزکے لیے بند رہے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 26اکتوبرکوسائبرچوروں کےبازار میں نیاڈیٹافروخت ہوا، ڈیٹا جمع ہونےکےدوسرےروزپاکستانی بینک پرسائبرحملہ سامنےآیا،جسےڈیٹافروخت کئےجانےکی کڑی بتایاجارہاہے۔ کرب آن سیکیورٹیز کے مطابق بازارمیں10بینکوں کے8ہزار704صارفین کاڈیٹا فروخت ہواتھا،حفاظتی اقدامات کےپیش نظرپہلے3بینکوں نےعالمی ادائیگیاں بندکی تھیں ،اسٹیٹ بینک نےپےمنٹ کارڈزکی سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر ہدایات بھی دی تھیں۔ کمرشل بینک کےپےمنٹ کارڈزکی سیکیورٹی کی خلاف ورزی پراسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکشن بھی لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہونے والا یہ حملہ پاکستان میں بینکاری نظام پر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ تھا، جس میں بینک کے کریڈٹ، اے ٹی ایم کارڈز سے لاکھوں ڈالر نکال لیے گئے تھے۔ متاثرہ بینک کے مطابق احتیاطی طور پر اے ٹی ایم سمیت تمام ٹرانزیکشنز فوری روک دیں، غیر معمولی ٹرانزیکشنز 27 اکتوبر کو نوٹ کی گئیں، اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کی سہولت اسی روز بحال کر دی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…