سعودی پیکیج کے بعد پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی: رپورٹ

4  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی) سعودی عرب کے بعد چین سے بھی معاشی امدادی پیکج ملنے کی توقعات کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے سرمایہ کار نئی سرمایہ کار ی کے لئے سرگرم رہے جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار اور42ہزار کی نفسیاتی حدیں عبور کرگیا جب کہ مجموعی طور پر1447پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 42004پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔

اور تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی2کھرب21ارب46کروڑ82لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ گیا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے اوسط یومیہ کاری روباری حجم کی شرح بھی حوصلہ افزا رہی ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 29اکتوبر تا 2نومبرپر مشتمل ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی سے آغاز ہوا ۔اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی جب کہ انڈیکس مزید897پوائنٹس کے اضافے سے 41543پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، 66.82فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب39ارب 3کروڑ6لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی46کروڑ10لاکھ69ہزار شیئرز رہا جو 24مئی2017کے بعد کسی بھی ایک روز سب سے بڑا کاروباری حجم ہے ۔تاہم منگل کو ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیااورٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41400پوائنٹس سے بڑھ کر 41600پوائنٹس ہو گیا مگر مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح بدھ کو زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100 انڈیکس 40پوائنٹس کے اضافے سے41649 کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ51فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اس کے باجودمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں18ارب77کروڑ78لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ۔البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں منگل کی نسبت4کروڑ25لاکھ 88ہزار شیئرز کم رہیں۔جمعرات کو بھی زبردست اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ۔

لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آگیا اورکے ایس ای100 انڈیکس66پوائنٹس کے اضافے سے41716 کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ58.53فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں23ارب6کروڑ51لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ۔البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں بدھ کی نسبت 4کروڑر شیئرز کم رہیں ۔

جب کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس مزید 287پوائنٹس کے اضافے سے42ہزار نی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے42004پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ 67.10فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں44ارب31کروڑ74لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ۔اور حصص کی لین دین

کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں بھی جمعرات کی نسبت 4کروڑ72لاکھ 65ہزارر شیئرززائد رہیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتہ سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی وجہ سے ملکی مجموعی حالات میں تناؤ بھی دیکھنے میں آیا لیکن اس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی گرمجوشی متاثر نہیں ہوئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتہ بھی تیزی کے اثرات غالب رہنے کا امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…