لاہور(این این آئی)وزیر مملکت برائے ریونیوحماداظہر نے کہاہے کہ حکومت ٹیکس کے دائرے میں توسیع لانے کیلئے ٹیکس کے نظام میں تبدیلی لانے پرکام کررہی ہے، وزیراعظم کوانٹرنل آڈٹ بلز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے الگ رکھنے سے متعلق تجویز پیش کی جائے گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کاروباردوست اصلاحات لانے کے لئے بھی کام
کررہی ہے تاکہ رواں مالی سال کے لئے محصولات کاہدف حاصل کیاجاسکے جبکہ ٹیکس چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھی بھرپور مہم شروع کی گئی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے فیڈرل بورڈآف ریونیو میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیراعظم کوانٹرنل آڈٹ بلز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے الگ رکھنے سے متعلق تجویز پیش کی جائے گی۔