اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کمی واقع ہوئی ہے، اس طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو کر 132 روپے 40 پیسے پر آ گئی ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
ہونے لگا، ڈالر کی قدر میں کمی سے جہاں ایک جانب سرمایہ کاروں کے لیے خوشخبری تو دوسری طرف پاکستانی معیشت کے لیے بھی یہ بہت بہتر خبر ہے ڈالر کی قدر کم ہونے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ کم ہو گا۔