جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

اسٹاک مارکیٹ میں مزید 2.2 فیصد اضافہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 897 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 454 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے دوران

انڈیکس 40 ہزار 514 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا تھا تاہم دن کے اختتام پر انڈیکس نے بلند ترین 41 ہزار 514 پوائنٹس کی سطح کو عبور کیا۔ مارکیٹ کا جائزہ لینے والی کمپنی الیگزر سیکیورٹیز کے مطابق 24 مئی 2017 کے بعد سے آج مارکیٹ میں سب سے زیادہ، 46 کروڑ حصص کی شراکت داری ہوئی جس کی مالیت 15 ارب 80 کروڑ روپے تھی جو 24 جنوری 2018 کے بعد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ ایک اور کمپنی جے ایس ریسرچ کا کہنا تھا کہ انڈیکس میں گزشتہ 4 سیشن میں 10 فیصد اضافہ سامنے آیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 393 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 250 کی قدر میں اضافہ، 128 کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قدر میں استحکام رہا۔ کمرشل بینکنگ کا شعبہ 8 کروڑ 3 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا، جبکہ کیمیکل کا شعبہ 7 کروڑ 91 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں بینک آف پنجاب 6 کروڑ 34 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، کے الیکٹرک 4 کروڑ 41 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، لاٹے کیمیکلز 3 کروڑ 54 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، پاور سیمنٹ 2 کروڑ 48 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ اینگرو پولیمر 2 کروڑ 18 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…