جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب : 2018ء کے دوران ترسیلات زر کی سب سے زیادہ کمی ریکارڈ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ستمبر کے مہینے کے دوران غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر کم ہو کر9.83 ارب ریال تک آ گئی۔ اس کے مقابل اگست میں ترسیلات زر کا مجموعی حجم 10.427 ارب ریال تھا یعنی کہ ستمبر کے مہینے میں اس میں 5.65%. کمی واقع ہوئی۔

رواں سال کے دوران یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمی شمار کی جا رہی ہے۔ میڈیارپوررٹس کے مطابق سعودی عرب میں ملازمتوں پر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کا پروگرام نافذ العمل ہو چکا ہے۔ ان میں بعض ایسے سیکٹرز بھی ہیں جن پر مکمل طور سے غیر ملکی ورکروں کا کنٹرول تھا۔ اس اقدام کا مقصد مملکت میں بے روزگاری کی شرح کو کم کرنا اور سعودی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔سال 2018ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران غیر ملکیوں کی ترسیلات زر کی مالیت32.439 ارب ریال رہی جب کہ 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران یہ حجم 32.380 ارب ریال تھا۔رواں سال کے آغاز کے بعد سے اب تک سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 107.5 ارب ریال بھیجے گئے۔ 2017ء میں اسی عرصے کے دوران بھیجی گئی رقم کا حجم 103.396 ارب ریال تھا۔یاد رہے کہ سعودی حکومت نے جنوری 2018ء سے غیر ملکی ورکروں پر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…