بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بڑ ی انڈسٹری کی طرح تاجروں کو بھی یوٹیلٹی بلز میں رعایت دی جائے : آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت پالیسیوں کی تشکیل میں صرف بڑی انڈسٹری اور ایکسپورٹرز پر توجہ مرکوز رکھتی ہے جبکہ چھوٹے تاجروں کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے ،پہلے ہی یوٹیلٹی بلز میں ٹیکسز کی بھرمار ہے اور اب بجلی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کر دیا گیا ہے جو نا قابل قبول ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تاجر طبقہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود اسے کسی طرح کی سہولیات

اور مراعات حاصل نہیں ۔ حکومت صرف بڑی انڈسٹری اور ایکسپورٹرز سے رابطے رکھتی ہے اور ان کے لئے پالیسیاں تشکیل پاتی ہیں جبکہ ٹیکسز کی مد میں خزانے میں اربوں روپے جمع کرانے کے ساتھ لاکھوں افراد کو روزگا ر فراہم کرنے والے تاجروں کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹیکسٹائل سمیت دیگر انڈسٹری کی طرح تاجروں کو بھی یوٹیلٹی بلز میں رعایت دی جائے اور بیرون ممالک منعقدہ نمائشوں میں شرکت کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…