جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

عظیم ملک پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانیوالے منفی تاثرات بالکل غلط ہیں : میسی میلیانو

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہو(این این آئی) پاکستان دنیا کے بہترین ممالک میں سے ایک ہے اور اس عظیم ملک کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی تاثرات بالکل غلط ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اٹلی کے میسی میلیانو نے لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر،نائب صدر فہیم الرحمن سہگل اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن چودھری خادم حسین سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے میں کوئی سچائی نہیں، پاکستان پرامن، معاشی حوالے سے صلاحیتوں سے مالامال اور اس کے لوگ امن پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کو باہمی رابطے مضبوط کرنے چاہئیں، پاکستان اور اٹلی کے درمیان بڑھانے کی وسیع گنجائش ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان توانائی، فارماسیوٹیکل، ایگرو انفراسٹرکچر، آٹوموبیل، ٹیکسٹائل اور ماربل سیکٹرز میں مشترکہ منصوبہ سازی کی گنجائش ہے۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی سیکٹرز کی مطابقت سے سٹڈی کریں تاکہ باہمی تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی وضع کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول بہترین ہے جس سے اٹلی کے تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ڈیویڈنڈ اور منافع کی وطن واپس ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کے تاجر پاکستان کے توانائی، ایگروبیسڈ انڈسٹریز، تعمیرات، مائننگ، ٹیکسٹائل اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا یہ بہترین وقت ہے کیونکہ یہ تیزی سے تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ چودھری خادم حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کو ماربل، ڈیری و لائیوسٹاک کے شعبے میں بھی مشترکہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے ، اس شعبے میں اٹلی کا تجربہ اور مہارت پاکستان کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…