معاشی صورتحال پرروایتی سیاست کا تڑکا لگانے کی بجائے قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

12  اکتوبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت معاشی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے روایتی سیاست کا تڑکا لگانے کی بجائے قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے کیساتھ حالات کو سدھارنے کیلئے اپنے اقدامات بارے بھی بتائے ،بے یقینی کی کیفیت کی وجہ سے کاروباری حالات میں شدید مندی کا رجحان ہے جس کی وجہ سے اخراجات پورے

کرنے کابھی مشکل ہو گیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت ایک سنجیدہ موضوع ہے اور قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے والے بھی سنجیدہ مزاج کے حامل ہونے چاہئیں ۔موجودہ حالات میں عوام میں اس قدر مایوسی پھیلا دی گئی ہے کہ طرح طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس کے ہر شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور یہ افواہیں صرف پاکستان کے اندر نہیں بلکہ بیرو ن ممالک بھی سفر کرتی ہیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے وزراء اور رہنماؤں پر معیشت بارے بیان بازی پر پابندی عائد کریں اور صرف متعلقہ وزیر یا مشیر کو پابند کیا جائے کہ وہ قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح بڑھنے سے لوگوں کی قوت خرید کم ہو رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ بے یقینی کی کیفیت کی وجہ سے کاروباری حالات میں شدید مندی کا رجحان ہے جسے بہتر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…