جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپنے اپنے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ٹینکیاں بھروالوکیونکہ۔۔دھماکہ خیز اعلان کردیا گیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این) آئل کنٹریکٹرز نے کل سے راولپنڈی اسلام آباد میں پٹرول کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آئل کنٹریکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جس کے باعث جڑواں شہروں میں پٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔جنرل سیکرٹری آئل کنٹریکٹرز نعمان بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ایس او سہالہ آئل ڈپو لاجسٹک منیجر کا آئل کنٹریکٹرز سے رویہ انتہائی نامناسب ہے۔

اسی ناروا سلوک سے تنگ آئل کنٹریکٹرز نے ہڑتال کردی ہے،کل سے اسلام آباد و راولپنڈی میں پٹرول کی سپلائی معطل کردی جائے گی، ایندھن کی قلت کی ذمہ داری لاجسٹک منیجر پر عائد ہوگی۔آئل کنٹریکٹرز نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان معاملے کا نوٹس لے کر لاجسٹک منیجر کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیں، ورنہ پہیہ جام ہڑتال کریں گے، اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہڑتال کا دائرہ کشمیر، گلگت اور شمالی علاقہ جات تک وسیع کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…