جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے مشکل فیصلوں سے بھی گریز نہ کیا جائے : آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے مشکل فیصلوں سے بھی گریز نہ کیا جائے ، غیر ضروری اخراجات میں کٹوتی اور کھربوں روپے مالیت کی بیکار پڑی سرکاری اراضی کو مارکیٹ ویلیو کے مطابق نجی شعبے کو لیز یا سالانہ بنیادوں پر کرائے پر دے کر اس سے حاصل ہونے والی رقم کو قرضے اتارنے کیلئے مختص کیا جائے ۔

اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ قرضوں کی مد میں روزانہ 6ارب روپے سود کی ادائیگی انتہائی تشویشناک ہے اور پاکستان جیسا غریب ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلے روز سے مطالبہ ہے کہ حکومت سب سے پہلے بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی پالیسی بنائے اور اس کیلئے مشکل فیصلوں سے بھی گریز نہیں کیا جا نا چاہیے ۔ ہمیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا اور چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانا ہوں گے۔ وفاقی و صوبائی وزراء اور بیوروکریٹس کو حاصل مراعات پر پابندی عائد کی جائے ۔ سرکاری محکموں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے اور اس کے بعد انہیں اپنا بوجھ خود اٹھانے کا پابند کیا جائے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ جب تک ہم عالمی اداروں سے قرضے لیتے رہیں گے ہماری بقاء اور سلامتی خطرات سے دوچار رہے گی اور ہم کبھی بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہو سکتے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…