جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

جولائی، اگست میں ترسیلات زر میں 13.5 فیصد اضافہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں تقریباً 4 ارب ڈالر کا ترسیلات زر بھیجا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ترسیلات زر میں 13.45 فیصد اضافہ ہوا اور ملک میں 3.966 ارب ڈالر کی ترسیل کی گئی۔ مرکزی بینک کی جانب سے کہا گیا کہ اگست میں بیرون ملک پاکستانیوں کی

جانب سے 2.037 ارب ڈالر کے ترسیلات زر بھیجے گئے، جو رواں مالی سال جولائی سے 5.6 فیصد اور اگست 2017 سے 4.24 فیصد زائد ہے۔ برآمدات کے بعد ترسیلات زر کا ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں انتہائی اہم کردار ہے۔ مالی سال 18-2017 کے دوران پاکستان کے ترسیلات زر، برآمدات سے حاصل ہونے والی کُل آمدنی کے برابر تھے۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر 31.5 اضافے سے امریکا سے بھیجے گئے جن کی مالیت 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔ برطانیہ سے، جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے، ترسیلات زر میں 24 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی، اگست میں وہاں سے 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔ اس کے علاوہ خلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات سے ان دو ماہ میں ترسیلات زر 15.4 فیصد اضافے سے 89 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔ یورپی ممالک سے بھیجے جانے والے ترسیلات زر میں بھی 8.4 فیصد اضافہ ہوا اور وہاں سے 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔ سعودی عرب سے بھیجے جانے والے ترسیلات زر میں ایک اعشاریہ 86 فیصد کی کمی ہوئی اور 90 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ترسیل کی گئی۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…