جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

آن لائن چینی کمپنی علی بابا کے چیئرمین عہدے سے ریٹائرڈ

datetime 8  ستمبر‬‮  2018 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی معروف ترین آن لائن ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک چینی کمپنی ‘علی بابا’ کے شریک بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین جیک ما نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔ جیک ما کی جانب سے اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے اعلان نے پوری دنیا کے کاروباری اداروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، تاہم معروف کاروباری نشریاتی اداروں نے لکھا ہے کہ ان کی جانب سے عہدے کو

چھوڑنا ایک دور کا اختتام نہیں بلکہ نئے دور کا آغاز ہوگا۔ خیال رہے کہ جیک 53 سالہ جیک ما نے دیگر 18 افراد کے ساتھ مل کر 1999 میں معروف آن لائن کامرس ویب سائیٹ ’علی بابا’ کو بنایا تھا۔ اس ویب سائیٹ کو بنانے کا مقصد چین کی مصنوعات کو عالمی منڈیوں اور دیگر ممالک تک آسانی سے پہنچانا تھا۔ ابتدائی چند سالوں میں اس کمپنی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اس وقت علی بابا کا شمار دنیا کی بڑی آن لائن ای کامرس کمپنیوں اور ویب سائیٹس میں ہوتا ہے۔  چینی کمپنی علی بابا کا نیا ریکارڈ قائم ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت علی بابا کے کل وقتی ملازمین کی تعداد 66 ہزار ہے اور اس کے اثاثوں کی ویلیو 420 ارب ڈالر (پاکستانی 420 کھرب روپے سے زائد) ہے۔ جیک ما جہاں اس کمپنی کے شریک بانی تھے، وہیں انہوں نے گزشتہ کئی سال سے اس کمپنی کے اعلیٰ ترین عہدے یعنی ایگزیکٹو چیئرمین پر کام کرتے ہوئے کمپنی کو مزید تقویت بخشی۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق جیک ما نے علی بابا کے ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔  ’دراز ‘کو چین کی کمپنی علی بابا نے خرید لیا رپورٹ کے مطابق جیک ما اب علی بابا کے لیے خدمات دینے کے بجائے تعلیم اور انسانی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے سے ریٹائرمنٹ لیے جانے کے باوجود جیک ما علی بابا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہوں گے اور وہ اس کمپنی کے شریک بانی بھی رہیں گے۔ جیک ما کے بعد اس عہدے پر کس کو تعینات کیا جائے گا، یہ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی دوسرے چیئرمین کی تقرری کا اعلان کردیا جائے گا۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…