ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 9ارب 70کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے جولائی 2018 میں لگ بھگ 47 کروڑ ڈالر قرض لیا۔جبکہ مالی سال 2019 میں حکومت کا 9 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض لینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق حکومت 3 ارب ڈالر کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کرسکتی ہے جبکہ کمرشل بینکوں سے 2 ارب ڈالر کا قرض بھی لیا جاسکتا ہے۔ پڑوسی ملک چین سے 84 کروڑ ڈالر لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت 3 ارب ڈالر کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کرسکتی ہے۔ کمرشل بینکوں سے 2 ارب ڈالر قرض بھی لیا جاسکتا ہے، چین سے 84 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب 38 کروڑ ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک 1 ارب ڈالر اور ورلڈ بینک سے 70 کروڑ ڈالر قرض لیا جاسکتا ہے۔ جولائی 2018 میں لگ بھگ 47 کروڑ ڈالر قرض لیا۔مالی سال 2019 میں حکومت کا 9 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض لینے کا امکان ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق حکومت 3 ارب ڈالر کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کرسکتی ہے جبکہ کمرشل بینکوں سے 2 ارب ڈالر کا قرض بھی لیا جاسکتا ہے۔ پڑوسی ملک چین سے 84 کروڑ ڈالر لیے جانے کا بھی امکان ہے۔ حکومت کو ایشیائی ترقیاتی بینک 1 ارب 38 کروڑ ڈالر، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 1 ارب ڈالر اور ورلڈ بینک 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے جولائی 2018 میں لگ بھگ 47 کروڑ ڈالر قرض لیا تھا۔اسٹیٹ بینک نے حکومتی قرضوں اور واجبات کی تفصیلات جاری کردیں گزشتہ ماہ 28 اگست کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 18-2017 کے اختتام پر حکومت کے قرض اور واجبات کی تفصیلات جاری کیں، جن کے مطابق حکومت کے قرض اور واجبات کا حجم 29 ہزار 861 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے دوران حکومتی قرض اور واجبات میں 18.90 فیصد اضافہ ہوا، حکومت کے ذمے قرض اور واجب الادا رقم مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 87 فیصد ہے۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت کا مقامی قرض 16 ہزار 415 ارب روپے ہے جبکہ حکومتی اداروں کا قرض 1068 ارب روپے رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض 10 ہزار 935 ارب روپے رہا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…