پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سردیاں شروع ہونے سے پہلے عوام پر بڑا’’بم‘‘گرادیا گیا ،ضرورت کی اہم ترین چیز کی قیمتوں میں پھر اضافہ

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (سی پی پی) عالمی سطح پر طلب بڑھنے اور سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس بڑھنے کو جواز بنا کر مقامی پروڈیوسرز نے ستمبر میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت مزید 4 روپے کا اضافہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی حیدر نے بتایا کہ ستمبر کے مہینے کے لیے فی ٹن ایل پی جی کی سعودی آرامک

وکنٹریکٹ پرائس میں مزید34 ڈالر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فی ٹن درآمدی ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 624 اعشاریہ 50 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔علی حیدر نے بتایا کہ پاکستان میں مرکزی بینک کے قوانین میں مزید سختی اور ڈالر کی قدر میں ہونے والے نمایاں اضافے کی وجہ سے اگست2018 کے دوران ملک میں ایل پی جی کی درآمدات میں 90 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس حقیقت کے باوجود مقامی پرڈیوسرز کی جانب سے رواں ماہ کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں پے درپے اضافے کاسلسلہ جاری رہا جو پسماندہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں قدرتی گیس کی سہولت سے محروم غریب صارفین کے ساتھ کھلا ظلم ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی پروڈیوسرز عالمی سطح پر بڑھنے والی قیمتوں کو جواز بناکر بے دریغ انداز میں ایل پی جی کی قیمت بڑھا رہے ہیں لیکن عالمی سطح پر جب ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو اس کمی کے تناسب سے قیمتیں گھٹانے سے گریز کرتے ہیں۔علی حیدر نے بتایا کہ جمعرات کو کنٹریکٹ پرائس بڑھنے کے نتیجے میں صرف ملک میں درآمد ہونے والی ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 4 روپے فی 11 اعشاریہ 8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 50روپے اور فی 45 اشاریہ 4 کلوگرام کی قیمت میں195 روپے 3 ستمبر سے اضافہ ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…