کراچی (این این آئی)خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر 70 ڈالر فی بیرل کو عبور کرگئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے شروع ہوگیا، خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی بلند ترین سطح 70 ڈالر فی بیرل کو عبور کرگئی۔اعداد و شمار کے مطابق اس وقت خام تیل کی قیمت میں 1 فیصد کا مزید اضافہ ہوچکا ہے، خام تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ امریکا
کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کا خدشہ ہے۔عالمی منڈی میں سپلائی میں کٹوتی کے خدشات سے خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا تو مستقبل میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے شروع ہوجائے گا جس سے مہنگائی بھی بڑھے گی۔