جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

بینکوں میں ڈپازٹ کی شرح میں 1.01 فیصد کمی

datetime 27  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 10 اگست 2018 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں شیڈول بینک کی مالیاتی پوزیشن 1.01 کمی کے ساتھ 12 ارب 40 کروڑ 53 لاکھ روپے رہی جو گزشتہ ہفتے 12 ارب 53 کروڑ، 31 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی۔  رپورٹ کے مطابق کمرشل بنیکوں کے ڈپازٹ اور دیگر اکاؤنٹس میں 1.03 کمی کے ساتھ 12 ارب 34 کروڑ 6 لاکھ روپے تھے۔

جبکہ گزشتہ ہفتے 12 ارب 47 کروڑ 1 لاکھ روپے رہی۔ تمام شیڈول بینکوں میں اثاثوں کی ملکیت گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.17 اضافے کے ساتھ 10 ارب 1 کروڑ 87 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی۔ موجودہ ہفتے میں گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 11.42 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، گزشتہ سال اسی عرصے میں مالیت 16 ارب 16 کروڑ 46 لاکھ روپے تھی۔ کمرشل بینکوں کے مالیاتی اثاثے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.18 اضافے کے ساتھ 17 ارب 7 کروڑ 71 لاکھ روپے رہی۔ دوسری جانب اسپیشلائزڈ بینکوں میں مالیاتی اثاثوں میں 0.41 فیصد کمی کے ساتھ 23 کروڑ 90 لاکھ 30 ہزار روپے رہی جبکہ گزشتہ ہفتے میں 23 کروڑ 99 لاکھ 30 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ کمرشل بینک میں کیش اینڈ بیلنس گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 3.03 فیصد کے ساتھ 1ارب 37 کروڑ 49 لاکھ روپے رہی جبکہ اس سے قبل 1 ارب 69 کروڑ روپے تھے۔ علاوہ ازیں اسپیشلائزڈ بینکوں میں کیش اینڈ بیلنس میں 2.81 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 99 کروڑ روپے جبکہ گزشتہ ہفتے میں 2 ارب 90 کروڑ روپے رہے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…