کراچی (این این آئی)جون 2018کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 118.4فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جون 2018 کے دوران تمباکو کی برآمدات 8لاکھ 66ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں۔
جبکہ جون 2017کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 3لاکھ 97ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا تھا،اس طرح جون 2017 کے مقابلے میں جون 2018 کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 4 لاکھ 69 ہزار ڈالر یعنی 118 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔