اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت400روپے اضافہ کے ساتھ 55ہزار600روپے ہوگئی ہے ۔سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت14ڈالربڑھ کر1ہزار207ڈالرفی اونس ہوگئی ہے جس سے10گرام سونے کی
قیمت343روپے اضافے سے47ہزار668روپے جبکہ ملک میں فی تولہ سونا400روپے اضافہ کے ساتھ55ہزار600روپے کاہوگیاہے ۔سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ چاندی کی فی تولہ قیمت770روپے پربرقرارہے۔ذرائع کے مطابق محرم سے پہلے شادیوں کے سیزن کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔