کراچی (نیوز ڈیسک) عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے غیر ملکی ذخائر میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ کے بعد ذخائر بڑھ کر 10ارب 23 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس
6 ارب 49 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں چین نے اعلان کیا تھا پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکو سنبھالہ دینے کے لئے دو ارب ڈالر کا آسان قرضہ دے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دو ارب ڈالر میں ایک ارب ڈالر دو اگست تک ملکی خزانے میں نظر آنا شروع ہوجائیں گے، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر دس ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔