پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

مہران کے مقابلے پر ‘سستی’ پاکستانی گاڑی

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو اگلے ماہ مارکیٹ میں سوزوکی مہران کے مقابلے پر ایک گاڑی براوو میدان میں لانے والی ہے۔ پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق 800 سی سی کی ہیچ بیک گاڑی یکم ستمبر کو متعارف کرائی جارہی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں کسی بھی مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑی سے زیادہ فیچرز ہوں گے۔

کمپنی نے گزشتہ سال اس گاڑی کو متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے سوزوکی مہران کے مقابلے پر لانے کا کہا تھا۔ مقامی کمپنی کا 800 سی سی کار متعارف کرانے کا اعلان اس موقع پر یونائیٹڈ موٹرز کے جنرل منیجر محمد افضل نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری گاڑیاں اور پک اپ سوزوکی برانڈ کی نقل نہیں ہوں گی، ہماری گاڑیاں بالکل مختلف ہوں گی، جن میں متعدد خصوصیات اور حفاظتی معیار کا خیال رکھا جائے گا۔ اب نئی رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ براوو 40 ہارس پاور کے تھری سلینڈ واٹر کول انجن کے ساتھ ہوگی جس میں ڈیجیٹل انفو کلسٹر، آر پی ایم و اسپیڈو میٹر ڈائلز، انفوٹینمنٹ سسٹم (ٹچ اسکرین)، پاور ونڈوز، سیٹ بیلٹ کے وارننگ انڈیکٹر، پارکنگ کیمرہ (رئیر) جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔ درحقیقت یہ گاڑی انٹری لیول مارکیٹ کے لیے تیار کی جارہی ہے کیونکہ سوزوکی جانب سے رواں سال نومبر میں مہران وی ایکس کو ختم کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ اس گاڑی کی جو تصاویر کچھ عرصے پہلے سامنے آئی تھیں ، ان میں یہ ڈیزائن کے لحاظ سے مہران سے زیادہ بہتر نظر آرہی تھی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس گاڑی کی قیمت 6 سے 7 لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے تاکہ سوزوکی مہران کو سخت ٹکر دی جاسکے۔ پاک سوزوکی اب تک مارکیٹ میں غالب رہا ہے کیونکہ حال میں دوسری کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ال حاج فا (ایف اے ڈبلیو) کی قیمت تقریباً 10 لاکھ تک تھی جو راوی اور بولان سے زیادہ ہے۔ اس بارے میں جاپانی کاروں کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ یونائیٹڈ، پاک سوزوکی کے مارکیٹ شیئر میں کس طرح خلل ڈالتا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…