جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی کا سامنا

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے جولائی 2017 میں کی جانے والی 22 کروڑ 31 لاکھ ڈالر

کی سرمایہ کاری سے 61.5 فیصد تک کم رہی۔ماہرین کے مطابق ملک میں عام انتخابات اور نو منتخب حکومت کی معاشی پالیسیوں کے منتظر سرمایہ کاروں کی جانب سے جولائی کے مہینے میں محتاط طرز عمل اختیار کیا گیا، سرمایہ کاروں کو اس بات کا بھی انتظار رہا کہ نئی حکومت سابق حکومت کی پالیسیوں کو جاری رکھے گی یا نہیں اس لیے پالیسیوں کے تسلسل پر سرمایہ کاروں کے خدشات بھی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی کی بڑی وجہ ثابت ہوئے۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018 کے دوران مجموعی نجی سرمایہ کاری 61.3 فیصد کمی سے 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی، جولائی 2017 میں مجموعی نجی سرمایہ کاری کی مالیت 22 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ جولائی 2018کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 45 فیصد کمی سے 12کروڑ 81لاکھ ڈالر رہی، جولائی 2017کے دوران 23کروڑ 34لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی تھی۔جولائی 2018 میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ سے 4 کروڑ 21 لاکھ ڈالر نکال لیے گئے گزشتہ سال جولائی کے دوران ایک کروڑ 14 لاکھ ڈالر نکالے گئے تھے اس لحاظ سے پورٹ فولیو سرمایہ کاری 270 فیصد تک کم رہی۔ جولائی 2018 کے دوران غیر ملکی پبلک انویسٹمنٹ نہیں ہوسکی، گزشتہ سال جولائی میں 7لاکھ ڈالرکی پبلک انویسٹمنٹ کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…