ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی بینک نے غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود و بحالی کیلئے 17 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دیدی

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)عالمی بینک کی طرف سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود بالخصوص نوجوانوں کی بحالی کیلئے 17 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے غزہ کیلئے منظور کردہ گرانٹ نوجوانوں کیلئے روزگار اور دیگر منصوبوں پر خرچ کی جائیگی۔اس رقم سے غزہ کی پٹی کے 4400 نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائیگا۔ پراجیکٹ کے تحت ملازمت کے مواقع مردو خواتین میں

مساوی رکھے گئے ہیں۔ یہ رقم غزہ کی پٹی میں امدادی اداروں اور غیر سرکاری این جی اوز کے ذریعے صحت، تعلیم، معذوروں کی بحالی اور عمر رسیدہ افراد کی بہبود پر صرف کی جائے گی۔غزہ کی پٹی کے نوجوانوں کیلئے منظور کردہ عالمی بینک کی امدادی رقم کے ذریعے انٹرنیٹ پر روزگار کے مواقع بھی شامل ہیں۔ آن لائن روزگار کے 750 مواقع پیدا کئے جائینگے ۔ منصوبے کے تحت 18 سے 34 سال کے نوجوانوں کو روزگار اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار کیلئے امداد فراہم کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…