منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پھٹی کی رسد میں اضافہ کے سبب روئی کے بھاؤمیں فی من 400 روپے کی کمی

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مندی کا عنصرنمایاں رہا،پھٹی کی رسد میں اضافہ دیکھاگیاجبکہ ٹیکسٹائل ملزمالکان نے بھی محتاط رویہ اپنایا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے بھاؤمیں بھی3 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے سبب روئی کے بھاؤ میں فی من 400روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری حجم میں بھی اضافہ ہوا،صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 9150تا 9200روپے رہا۔

جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 9200تا9250روپے رہا۔ پھٹی کا بھاؤ سندھ میں فی40کلو350تا400روپے کم ہوکر4000تا4100روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں فی40کلو3600تا4100روپے رہا۔ بنولہ فی من300روپے کم ہوکر 1300 روپے ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 200 روپے کی کمی کے بعد فی من9200روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان نے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پھٹی کی رسد میں اضافہ کے سبب روئی کے بھا میں کمی کا رجحان رہا گو کہ انتخابات کے بعد آنے والی نئی حکومت سے لوگوں نے بہت امیدیں وابسطہ کر رکھی ہیں ملک کے حالات بھی درست ہونگے اور اقتصادی و معاشی حالات میں بھی بہتری آنے کی امید ہے جس کے باعث کاروبار میں بھی تیزی آئے گی برآمد بڑھانے کے لئے بھی مثبت اقدامات کرنے کی امید دلائی جارہی ہے اس سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی فائدہ ہوگا جس کے باعث روئی کے کاروبار میں بھی بہتری آئے گی۔ اس سال تو روئی کی بوائی پوری ہوچکی ہے آئندہ سال ذراعت میں بھی بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔دریں اثنا کپاس کی بین الاقوامی منڈیوں میں مجموعی طور پر استحکام ہے البتہ بھارت میں چین کی خریداری کے باعث روئی کے بھا میں اضافہ کا رجحان ہے۔ کپاس پیدا کرنے والے علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ کے زریں علاقے ضلع سانگھڑ تک پیداوار متاثر ہے اس سے اپر اور پنجاب میں بھی فصل گزشتہ سال کے نسبت فی الحال بہتر بتائی جارہی ہے۔ کپاس کے نجی درآمد کنندگان کے مطابق فی الحال بیرون ممالک سے روئی کی تقریبا ساڑھے چار لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کر لئے گئے ہیں۔ روئی کے بھاؤ میں کمی کے زیر اثر کاٹن یارن کے بھاؤ میں بھی کمی واقع ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…