پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ڈالرکی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ ہوجائے گا کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا،آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت کہاں تک پہنچ جائے گی؟ تباہ کن پیش گوئی کردی گئی

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ڈالر کی قدر کے بارے میں ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں قیمت138 روپے تک پہنچ جائیگی اور تاریخ کے اس بلند ترین اضافے کی وجہ سے 7ہزار کے قریب اشیا مہنگی ہوجائینگی۔ جن میں درآمدی ایل پی جی ایل این جی درآمدی خام مال سونا چاندی لوہا تانبا جان بچانے والی ادویات گاڑیوں کے پرزہ جات پروفیومز کاسمیٹکس ملبوسات بیرون ممالک تعلیم بچوں کا خشک دودھگاڑیوں کے اسپیئر پارٹسآلات جراحی گھڑیاں

موبائلز کمپیوٹر الیکٹرانکس کا سامان پلاسٹک کی مصنوعات و دیگر شامل ہیں۔دریں اثناء پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں اسٹیل کی قیمت میں ہو شربا اضافے سے شعبہ تعمیرات میں رکاوٹ دیکھنے میں آئی۔اسٹیل ڈیلر نے بتایا کہ اپریل میں فی ٹن اسٹیل 97 ہزار روپے میں دستیاب تھا لیکن اب میعاری اسٹیل کی فی ٹن قیمت 1 لاکھ 7 ہزار روپے سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔بی ایم اے کیٹبل میں فیض السلطان نے بتایا کہ امریلی اسٹیل نے فی ٹن قیمت پر 4 ہزار روپے تک بڑھا دی ہے، رواں برس فروری کے بعد سے چوتھی مرتبہ قیمت بڑھائی گئی جو مجموعی طور پر 20 فیصد بنتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تنزلی لوہلے کی قیمت میں اضافے کا باعث بنی، مقامی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں دسمبر 2017 سے اب تک 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں اضافے کے بعد درآمدی اور مقامی طور پر تیار کیے جانے والے اسٹیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کا فرق رہ گیا ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں اسکریپ کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے جبکہ جون میں آخری مرتبہ اضافے کی اطلاع تھی۔سنیئر وائس چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) فیاض الیاس نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران

تعمیرات کی لاگت میں 10 سے 12 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، ماضی میں سریا 80 ہزار روپے فی ٹن سے 84 ہزار روپے فی ٹن مل رہا تھا۔دوسری جانب سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران اضافے سے بھی تعمیرات کی لاگت میں 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ روپے کی قدر میں کمی سے ٹائلز اور سینٹری کے سامان کی قیمت میں 5 سے 6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پالیسی مرتب دینے کی ضرورت ہے تاکہ بلڈرز شعبہ تعمیرات کا سامان درآمد کرسکے

تاکہ مقامی صنعت کے طاقت ور سیمنٹ اور اسٹیل بنانے والوں کا گٹھ جوڑ توڑا جاسکے۔چیئرمین آباد عارف جیوا نے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ مزید ٹیکس لائے جانے کا امکان ہے جس کے بعد شبعے کی صورت حال مزید خراب ہو جائے گی اور بالآخر ٹیکس کی وجہ سے عوام متاثر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 1 کروڑ 20 لاکھ ہاؤسنگ یونٹس کی کمی ہے اور اگر حکومت نے ٹیکس لگائے تو تعمیراتی لاگت ناقابل برداشت ہو جائے گی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…