ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا نوٹس کام کر گیا ، عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی پیٹرول کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی ، دھماکے دار تفصیلات جاری

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک)سپریم کورٹ کا نوٹس ، عوام کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں تحفہ مل گیا ،نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرتے ہوئے ان کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے تک کمی کر دی جس کے تحت پٹرول 4 روپے 26 پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے ،مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے سستا کر دیا ہے، اب پٹرول کی نئی قیمت 95.24 روپے.

ہائی اسپیڈ ڈیزل 112.94 ،مٹی کے تیل کی83.96 اور لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75.37 روپے ہوگئی ، حکومت کا کہناہے کہ اس سے قومی خزانے کو ماہانہ 10 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات 12 بجے سے ہو گیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس کم کر دیا جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں ۔ اس حوالے سے نگران وفاقی وزیر توانائی بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے 9 فیصد کر دی گئی جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر شرح 31 سے کم کرکے 24 پٹرول اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد کم کرکے 12 فیصد کر دی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس کی شرح سے کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی تاہم اس سے حکومت کو 10 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسسے ملک میں معیشت کا پہیہ تیز انداز میں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہو گیا دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نیا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75 رروپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔ پٹرول کی نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت 83 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…