نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی بڑی معیشتوں کی طرف سے تجارتی رکاوٹیں کھڑی کرنے سے عالمی معیشت کی بہتری میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہاکہ ایسے اقدامات کے منفی اثرات نظر آنا شروع بھی ہو گئے ہیں۔ ڈبلیو ٹی او
کے ڈائریکٹر جنرل رابرٹو آزیویڈو کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاکہ دنیا میں بڑھتا تجارتی تناؤ تمام ممالک کی نمو کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مختلف برآمدی مصنوعات پر اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد دنیا کی مختلف بڑی معیشتیں جوابی اقدامات کر رہی ہیں۔