پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

حکومت سندھ نے کراچی ریپڈ ٹرانزٹ میں بحالی منصوبے کی منظوری دے دی

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے کراچی میں جاری بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے (کے بی آر ٹی) کے لیے بحالی منصوبے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک خط کے ذریعے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کو بتایا کہ سندھ حکومت کے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (ایس ایم ٹی اے) کی جانب سے مسودے پر منظوری دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کے بی آر ٹی ایک گزرگاہ ہے۔

جسے کراچی شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور یہاں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پیدا ہونے والی ابتر صورتحال کے پیشِ نظر تعمیر کیا جارہا ہے۔ مذکورہ منصوبے کو ایس ایم ٹی اے کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہر میں کے بی آر ٹی منصوبے کے تحت ’ریڈ لائن‘ منصوبہ 2019 کے پہلے سہ ماہی میں شروع کردیا جائے گا، جس میں کراچی کے شہریوں کو سفری اعتبار سے پریشانیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اہداف اور بحالی منصوبے کو خاطر میں لاتے ہوئے کے بی آر ٹی کا ریڈ لائن منصوبہ شہر کے لیے ایک بہترین آپشن تصور کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ اس منصوبے کی تعمیرات کراچی شہر کے باسیوں کی گزرگاہوں پر ہی ہوگی بالخصوص گنجان آباد رہائشی اور تجارتی علاقوں میں۔ کے بی آر ٹی کے حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے سے ہونے والے متاثرہ دکان داروں کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے اور بحالی منصوبے کے تحت ان کی تخفیف کی جائے گی اس حوالے سروے بھی کرلیا گیا ہے۔ ریڈ لائن منصوبے کے ساتھ نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد تقریباً 925 ہے جن میں سے 293 افراد قانونی دکانوں کے مالک ہیں اور تعمیری کام کے سلسلے میں انہیں اپنی جائیداد سے محروم ہونا پڑے گا۔اس کے علاوہ اس منصوبے کے راستے میں 80 سرکاری اور نیم سرکاری ادارے موجود ہیں جنہیں اپنی منقولہ املاک کو منتقل کرنا پڑے گا، جبکہ اس راستے میں 493 پتھارے بھی موجود ہیں جو منصوبے سے متاثر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…