انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فولاد اور المونیم پر محصولات لگانے کے جواب میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے امریکی سامان پر ٹیکس لگائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تجارت کے عالمی ادارے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے کہا کہ ترکی کی جانب سے امریکی مال پر لگائے جانے والے ٹیکسوں کی
مالیت 26 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہو گی اور یہ ٹیکس جن چیزوں پر لگائے جائیں گے ان میں کاریں، کوئلہ، کاغذ، چاول اور تمباکو شامل ہیں۔ ترکی کے معاشی امور کے وزیر نحت زیبکسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ اسے امریکی معیشت کو درپیش مشکلات کا غلط طور پر ذمہ دار ٹہرایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس کے حل کا حصہ ہیں نہ کہ مسئلے کا۔