بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بجلی کمپنیوں نے ٹیرف میں 1 روپے 25 پیسے اضافہ کردیا

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکڑک پاور ریگولیشن اتھارٹی (نیپرا) نے سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنی (ڈسکو) کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ ایک روپے 25 پیسے بڑھا دیے جس کا اطلاق مئی سے ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب سے سیف اللہ اور خیبرپختونخوا سے حمایت اللہ خان نے اجلاس میں شرکت کی جس میں سینیٹ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین برائے توانائی فدا محمد بھی موجود تھے۔

آئی ایم ایف کا دباؤ: حکومت کی بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری اس حوالے سے ڈسکو حکام نے بتایا کہ صارف سے جولائی کی بلنگ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ وصول کیا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اضافے سے پاور کمپنیوں کو اضافی 15 ارب 7 کروڑ روپے وصول ہوسکیں گے۔ علاوہ ازیں ٹیرف میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارف پر نہیں ہو گا جو ماہانہ 50 یونٹس سے زیادہ استعمال کرتے ہیں جبکہ صنعتی اداروں اور زرعی ٹیوب ویل کو اضافی ٹیرف کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے واضح کیا گیا کہ کے الیکڑک صارفین پر اس کا طلاق نہیں ہوگا۔ حکومت کا کے-الیکٹرک کی منتقلی کے لیے قانون میں ترمیم پر غور واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور پاور ڈویژن کے خصوصی پینل نے متفقہ طور پر ملک بھر کے زیادہ نقصانات والے بجلی کے فیڈرز کو نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔  رپورٹ کے مطابق گردشی قرضے اور لائن لاسز کو محدود کرنے کے لیے ہائی لاسز فیڈرز کی میٹر ریڈنگ، بلنگ اور بل کی وصولی کا عمل نجی کمپنی کو برابری مگر سالانہ بنیاد پر دیا جائے گا۔ سینیٹ کی تکنیکی کمیٹی کی سربراہی سینیٹر نعمان وزیر نے کی اور مذکورہ فیصلہ پاور ڈویژن سے مشاورت کے بعد سامنے آیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں خیبرپختونخوا سے نیپرارکن حمایت اللہ خان نے کہا کہ سسٹم میں تکنیکی اورانتطامی نقصانات، گردشی قرضوں کے باعث صارفین کو اضافی بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے زیر انتظام فعال جنریشن کمپنیوں کو سستی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…