اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت 33 فیصد تک بڑھ گئی، جولائی سے مئی کے دوران کاشتکاروں نے 66 ہزار 992 ٹریکٹرز خریدے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 50 ہزار 355 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے، صرف مئی میں ہی کسانوں نے 6 ہزار 753 ٹریکٹرز خریدے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مالی سال 2018 کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے ٹریکٹرز پر عائد ٹیکسوں میں کمی سے ایک طرف جہاں کسانوں کے لئے ٹریکٹرز کچھ سستے ہوئے وہیں کھاد پر دی جانے والی سبسڈی سے مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا جس سے کاشتکاروں کے مالی حالات بہتر ہوئے اور انھوں نے ٹریکٹروں کی بڑھ چڑھ کر خریداری کی۔