کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کا اضافہ، سٹیٹ بینک کے مطابق گیارہ ماہ کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ چین اور امریکا نے لگایا۔ مالی سال 18۔2017 کے گیارہ ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران ملک میں 2 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔
گذشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکیسرمایہ کاری ہوئی تھی۔دوسری جانب گیارہ ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 52 فیصد اضافے سے 4 ارب 76 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 3 ارب 12 کروڑ ڈالر کی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ چین کی جانب سے براہ راست سرمایہ کاری 400 فیصد اضافے سے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر رہی جبکہ امریکہ نے اسی عرصے میں 64 کروڑ ڈالر کا سرمایہ پاکستان میں لگایا۔