سوزوکی کی جیپ جمنی 20 بعد پہلی بار ری ڈیزائن

21  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی نے اپنی جیپ جمنی کا نیا ورژن سامنے آگیا ہے اور یہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس ایس یو وی جیپ کی تیاری پر کمپنی کافی عرصے سے کام کررہی تھی مگر اب اسے بہت جلد متعارف کرایا جارہا ہے۔

فورتھ جنریشن جمنی 2019 کا ڈیزائن پہلے سے بہتر ہے، بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ لگ بھگ 20 سال بعد کمپنی نے اسے ری ڈیزائن کیا ہے۔ سوزوکی سوئفٹ 2018 کی آمد کمپنی کے مطابق منفرد ڈیزائن کے ساتھ ساتھ سڑک پر اس کی کارکردگی بھی لوگوں کی توقعات سے بہتر ثابت ہوگی۔ دیکھنے میں یہ گاڑی کافی سخت جان لگتی ہے، تاہم کمپنی نے فی الحال اس کے فیچرز کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں مگر تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فورسلینڈر انجن جیپ کا حصہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس گاڑی میں 660 سی سی کا ایک چھوٹا جبکہ 1.5 لیٹر کا ایک بڑا انجن ہوسکتا ہے، جبکہ فائیو اسپیڈ مینوئل یا 4 اسپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن کے آپشن ہوسکتے ہیں۔اسی طرح مضبوط سسپنشن اور لو رینج کے لیے4WD سسٹم دیا جائے گا، پش بٹن اسٹارٹ، ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ وہیل اور خودکار ایمرجنسی بریکنگ وغیرہ قابل ذکر فیچرز ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس گاڑی کا منفرد پہلو اس کی سخت جان باڈی ہی ہے جبکہ اس کے اندرونی حصے کو بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور ٹچ اسکرین پینل کی جگہ نکالی گئی ہے۔ سوزوکی کی نئی ویگن آر سامنے آگئی سوزوکی کی جانب سے اس ایس یو وی کو 5 جولائی کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا، جس کے بعد ہی فروخت کے لیے پیش کرنے کی تاریخ اور قیمت سامنے آئے گی۔ تاہم مختلف رپورٹس کے مطابق اس ایس یو وی کی متوقع قیمت 20 سے 25 لاکھ روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…