بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر پر پابندی عائد

13  جون‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑی رجسٹریشن، فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام لاگو کر دیا گیا ہے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے زیرِ اہتمام صوبہ بھر میں سوموار سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل میں جعلسازی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے نظام کا اطلاق یکم جون 2018ء سے ہونا تھا۔

تاہم تین یوم کی تاخیر کے بعد یہ نیا نظام 4 جون سے لاگو ہوا جس کے تحت گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی ازخود ای ٹی او کے سامنے پیش ہو کر موقع پر بائیو میٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ 3 جون کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پرانا طریقہ کار متروک ہو چکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور گاڑیوں کی ٹرانسفر کے موقع پر بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہو گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں اس نظام کا اطلاق نئی کار رجسٹریشن کے موقع پر بھی ہو گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…