کراچی (این این آئی)غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل زبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی43900،43800،43700،43600،43500،43400اور43300کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں مزید1کھرب16ارب84کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت13.96فیصدکم جبکہ80.82فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ،سیمنٹ،توانائی، فوڈز، کیکمل اورٹیلی کام سیکٹر میں کریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 43967پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافے کے سبب مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس43142پوائنٹس کی نچلی سطح پرٹریڈ کیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 43200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس702.26پوائنٹس کمی سے43228.90پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طور پر339کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے48کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،274کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب16ارب84کروڑ14لاکھ26ہزار434روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی
جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر89کھرب4ارب69کروڑ80لاکھ8ہزار405روپے ہوگئی۔منگل کو13کروڑ77لاکھ87ہزار990شیئرزکا کاروبار ہواجوپیرکی نسبت2کروڑ23لاکھ61ہزار930شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت344.67روپے اضافے سے8198.00روپے اورایبٹ لیبارٹری کے حصص کی قیمت15.82روپے اضافے سے691.82روپے ہوگئی۔
نمایاں کمی کولگیٹ پامولیو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت100.04روپے کمی سے3497.96روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت46.64روپے کمی سے1093.45روپے ہوگئی۔منگل کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ14لاکھ46ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت34پیسے کمی سے12.86روپے
اورصادق سنزکی سرگرمیاں1کروڑ8لاکھ28ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت30پیسے اضافے سے2.30روپے پر بندہوئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس395.98پوائنٹس کمی سے21294.54پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس1144.61پوائنٹس کمی سے73221.23پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس402.33پوائنٹس کمی سے31413.64پوائنٹس پر بندہوا۔