جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

بٹ کوائن کی قیمت میں حیران کن طور پر 10ہزار ڈالر کمی ریکارڈ کمی کے بعد اب اس کی قیمت ایک سال قبل والی قیمت پر چلی گئی

datetime 11  جون‬‮  2018 |

لندن( آن لائن )ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں حیران کن طور 10 ہزار ڈالر سے زائد کی کمی ہونے کے بعد اس کی قیمت گزشتہ 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔بٹ کوائن کی قیمت میں 10 ہزار ڈالر کی کمی کے بعد اس کی قیمت محض 6 ہزار 752 ڈالر ہوگئی ہے۔ورچوئل کرنسی کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد اب اس کی قیمت ایک سال قبل والی قیمت پر چلی گئی۔

ایک موقع پر بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار امریکی ڈالر تک پہنچ گئی تھی، تاہم گزشتہ 2 ماہ سے اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں اتار چڑھا جاری رہا۔دسمبر 2017 تک بٹ کوائن کی قیمت 15 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی، جس کے بعد 2018 کے ابتدائی 3 ماہ میں اس کی قیمت ایک موقع پر 20 ہزار ڈالر تک بھی پہنچ گئی تھی۔تاہم اب حیران کن طور پر بٹ کوائن کی قیمت میں 10 ہزار ڈالر کی کمی کے بعد اس میں سرمایہ کاری کرنے والے سیکڑوں افراد کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی ڈیجیٹل کرنسی کوئن ریل کے ہیک ہونے کی وجہ سے اچانک بٹ کوائن کی قیمت میں حیران کن کمی ہوئی۔جنوبی کوریا کی ورچوئل کرنسی کوئن ریل کو گزشتہ ہفتے ہیک کرلیا گیا تھا، جس کے بعد گزشتہ روز جنوبی کورین حکام نے اس کی تصدیق کی۔کورین ریل کے ہیک ہونے کے بعد اچانک سے بٹ کوائن کی قیمت میں 10 ہزار ڈالر کی کمی ہوگئی۔11 جون کی صبح تک ایک بٹ کوائن کی قیمت 6 ہزار 752 ڈالر تھی، جو پاکستانی 7 لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔بٹ کوائن ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کی کوئی ظاہری صورت نہیں ہوتی اور یہ صرف کمپیوٹروں کی میموری میں حروف اور اعداد کی صورت میں موجود ہوتی ہے۔ بٹ کوائن سمیت اسی طرح کی دیگر کرنسیاں ایسی آن لائن ایکسچینجز سے حاصل کی جا سکتی ہیں جو صرف کرپٹو کرنسی میں ڈیل کرتی ہیں۔بٹ کوائن پہلی کرپٹو کرنسی تھی جو 2009 میں ستوشی ناکوموتو نامی ایک گمنام شخص/گروہ نے شروع کی تھی۔ یہ شخص/گروہ 2010 میں آن لائن کمیونٹی سے غائب ہوگیا تھا۔محتاط اندازے کے مطابق اس وقت تقریبا 1 کروڑ 60 لاکھ 78 ہزار بِٹ کوائن گردش میں ہیں اور ان کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر محدود اضافہ ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…