کراچی (آئی این پی) پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے‘انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5روپے 90پیسے مہنگا ہونے سے ڈالر 121روپے 50پیسے کا ہوگیا۔ پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5روپے 90پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہوگیا۔
اب ایک ڈالر کی قیمت 121.50 پاکستانی روپے تک پہنچ چکی ہے جو اب تک تاریخی کی بلند ترین سطح ہے جس کے ساتھ ہی غیر قرضوں کے بوجھ میں 450ارب روپے اضافہ ہوگیا۔ علاوہ ازیں پائونڈ اور یورو کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔