بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قرضوں کا حجم آئی ایم ایف بیل آ ؤٹ پیکیج کی گھنٹیاں بجارہا ہے‘ خواجہ حبیب

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) ایران پاک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال خطرناک ہے ، مالی مشکلات کے پیش نظر آئندہ مالی سال پاکستان کو9 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لینا پڑے گا، نگران حکومت اقتصادی آتش فشاں کو پھٹنے سے روکنے کیلئے ازسر نو پالیسی مرتب کر

ے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تاجروں تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی قرض اور واجبات بڑھ کر 92ارب ڈالر ہوچکے ہیں،قرضوں کا حجم آئی ایم ایف بیل آ ؤٹ پیکیج کی گھنٹیاں بجارہا ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر بھی تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں، گرتے ذخائر کے سبب روپے کی قدر دو مرتبہ کم ہو چکی ہے، بیرونی قرضوں اور سرکاری مد میں28کروڑ64لاکھ ڈالر کی بھاری ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پانچ سالوں میں (ن) لیگ کی حکومت معیشت کے استحکام سے زیادہ آئی ایم ایف کو خوش کر نے میں لگی رہی جس کی وجہ سے پانچ سال کے دوران روپے کی قدر میں بیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر119 روپے پر پہنچ گیا،(ن) لیگ کے پانچ سال جہاں معیشت کے دیگر شعبوں پر بھاری گزرے وہیں پاکستانی کرنسی کی وقعت بھی کم ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی بے قدری کے باعث درآمدی خام مال کی قیمت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے ملک کے اندر تیارہونے والی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں مہنگائی بھی بڑھتی جا رہی ہے،ایکسپورٹ بڑ ھانے سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھے جاسکتے ہیں ، ریفنڈ کی ادائیگی کیلئے خودکار نظام نہ بنایا گیا تو ایکسپورٹ سیکٹر ریفنڈز کے بوجھ تلے دب کر تباہ ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…