بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

’’سوزوکی کمپنی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ‘‘ مہران وی ایکس اور وی ایکس آر کی قیمت میں کتنے ہزاروںکا اضافہ کر دیا گیا ، گاڑی کی خرید عوام کی پہنچ سے دو ر نکل گئی

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سوزوکی پاکستان کی جانب سے رواں سال کے دوران تیسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا جائے گا۔پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے کمپنی کی جانب سے اس بار بھی قیمتوں میں اضافے کے لیے روپے کی قدر میں کمی کو جواز بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے پہلے ہی اپنے ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کردیا ہے

جن کا اطلاق یکم جون 2018 سے ہوگا۔کمپنی نے سوزوکی مہران وی ایکس کی قیمت میں 30 ہزار روپے اضافہ کیا ہے اور اب وہ 7 لاکھ 9 ہزار کی بجائے 7 لاکھ 39 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اسی طرح مہران وی ایکس آر 7 لاکھ 62 کی بجائے 7 لاکھ 95 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔سوزوکی راوی کی قیمت بھی 30 ہزار روپے سے اضافے سے 7 لاکھ 26 ہزار روپے سے بڑھ کر 7 لاکھ 56 ہزار روپے تک جاپہنچی ہے۔بولان کی قیمت پہلے 7 لاکھ 84 ہزار روپے تھی ، اب وہ 30 ہزار روپے اضافے کے بعد 8 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوئفٹ این اے وی -ایم ٹی کی قیمت 14 لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھ کر 14 لاکھ 35 ہزار روپے، سوئفٹ این اے وی-اے ٹی کی قیمت 15 لاکھ 41 ہزار روپے کی بجائے 15 لاکھ 71 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں بھی 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب وہ 14 لاکھ 21 ہزار روپے میں دستیاب وگی، اسی طرح کلٹس وی ایکس آر 12 لاکھ 70 ہزار روپے کی بجائے 13 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگی۔ویگن آر وی ایکس ایل اور ویگن آر وی ایکس آر کی قیمتوں میں بھی 30، 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور وہ بالترتیب 11 لاکھ 94 ہزار روپے اور 11 لاکھ 4 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی۔اس سے پہلے کمپنی نے رواں سال یکم جنوری اور پھر یکم مارچ کو اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…