لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کارساز کمپنی سوزوکی نے اپنے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیاہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی قیمت اور پاکستانی روپیہ کی قدر میں کمی کے پیش نظر اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے ، کمپنی نے پاکستان میں تمام ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے کا نوٹس پہلے جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق آج یکم جون سے لاگو ہو گیا ہے ۔
سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں 30ہزار روپے تک کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے جاری نوٹس میں قیمتوں کے ٹیبل کےنیچے ایک نوٹ درج ہے جس کے مطابق قیمتوں کا اطلاق پہلے سے دیئے گئے ان آرڈرز پر نہیں ہو گا ۔ سوزو کی کمپنی نے پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور پاکستانی روپےکی قدر میں کمی کے پیش نظر قیمتوں کے اضافے کا فیسلہ کیا ہے ۔ سوزوکی کمپنی ک نئی جاری کر دہ قیمتیں نیچے درج زیل ہیں ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں پیسے کی قدر میں کمی کی وجہ سے خام مال اور دیگر اشیا کی درآمدی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ خیال رہے کہ سوزوکی موٹر کارپوریشن ایک جاپانی ملٹی نیشنل کمپنی ہے۔