جمعہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2025 

کرولا گاڑیوں میں بڑے نقائص سامنے آگئے ،جانتے ہیں 13 ماہ کے دوران کمپنی نے کتنی مرتبہ گاڑیاں تبدیلی کیلئے واپس منگوائیں؟

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)انڈس موٹرز کمپنی ( آئی ایم سی) نے ٹویوٹا کرولا گاڑیوں میں نصب پرزوں کو درست کرنے کے لیے 13 ماہ میں چوتھی مرتبہ اپنی گاڑیوں کو واپس منگوا لیا، جس کے بعد اس مدت میں گاڑیوں کو واپس منگوانے کی تعداد 16 ہزار 719 یونٹس ہوگئی۔ آئی ایس سی کی جانب سے حالیہ منگوائے گئے ماڈل کے بارے میں خریداروں کو آگاہ کیا گیا کہ (اگست 2015 سے مارچ 2016) تک تیار کی گئی ٹویوٹا کرولا آلٹس 1.8 گرینڈ کے

ایک ہزار 719 گاڑیوں کا خصوصی مہم کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ ان ماڈلز کی گاڑیوں کے فرنٹ ایئربیگ سینسر وقت گزرنے کے ساتھ خراب ہوسکتے ہیں جبکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ڈرائیور کی جانب لگایا گیا ایئربیگ حادثے کے دوران کام نہیں کرے گا، لہٰذا ان گاڑیوں کا جائزہ لینے کے لیے انہیں واپس بلایا گیا ہے۔خیال رہے کہ فروری 2018 میں آئی ایم سی کی جانب سے تقریباً اڑھائی ہزار ٹویوٹا کرولا 1.8 آلٹس گرینڈ (اگست 2015 تا جنوری 2016) کے ماڈلز کے مالکان کو آگاہ کیا گیا تھا کہ گاڑی کے فرنٹ ایئر بیگ کے سینسر غیر معیاری ہیں جو وقت پر دھوکا دے سکتے ہیں جس کے پیش نظر تمام گاڑیوں کا جائزہ لے کر ان کے سینسر بغیر کسی ادائیگی کے تبدیل کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ جنوری 2017 میں انڈس موٹرز کی جانب سے خراب بریکس کے باعث (17۔2016) ماڈلز کی ٹویوٹا کرولا ایکس ایل آئی، جی ایل آئی، آلٹس اور آلٹس گرینڈ کے 9 ہزار 896 ماڈل کو واپس منگوا لیا گیا تھا۔اس کے علاوہ جون 2017 میں سامنے کی نشستوں پر بولٹس کو غلط طریقے سے ٹائٹ کرنے پر کمپنی نے کرولا ایکس ایل آئی، جی ایل آئی، آلٹس اور آلٹس گرینڈ کے کل 2700 ماڈلز واپس منگوائے تھے۔ واضح رہے کہ انڈس موٹرز نے جولائی 2017 سے اپریل 2018 کے درمیان 43 ہزار 190 یونٹس تیار اور 42 ہزار 992 فروخت کیے جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ برس اسی عرصے میں 45 ہزار 534 یونٹس تیار اور 45 ہزار 447 فروخت کیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے


میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…