بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

مہران گاڑی کےمقابلے کیلئے پاکستانی گاڑی تیار کر لی گئی قیمت اور خصوصیات جان کر آپ بھی خریدنے کیلئے دوڑ پڑیں گے

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو بہت جلد مارکیٹ میں سوزوکی مہران کے مقابلے پر ایک گاڑی براوو میدان میں لانے والی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گاڑی پاکستانی آٹو انڈسٹری میں سوزوکی مہران کی بادشاہت کو چیلنج کرنے کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے اور یونائیٹڈ کا وعدہ ہے کہ یہ’’بیشتر پاکستانی ہیچ بیک‘‘گاڑیوں کے مقابلے پر بہتر حریف ثابت ہوگیجس میں بین الاقوامی سطح کے

حفاظتی اور ڈرائیو فیچرز کم قیمت پر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق کچھ عرصے پہلے کمپنی نے گاڑی کے ڈیزائن کے کاپی رائٹ کے لیے درخواست انٹیلکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان(آئی پی او)میں جمع کرایا تھا اور یہ گاڑی رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران متعارف کرائی جاسکتی ہے۔اب اس گاڑی کی ممکنہ تصاویر سامنے آئی ہیں جو ایک چینی کمپنی کی گاڑی سے مماثلت رکھتی ہے۔مہران کے مقابلے میں یہ گاڑی ڈیزائن کے لحاظ سے زیادہ بہتر نظر آتی ہے اور اگر پاکستانی کمپنی چینی ورژن کے فیچرز کو اپناتی ہے تو فوگ لیمپس، لینس ہیڈلائٹس، ایل ای ڈی بریک لائٹس اور دیگر اس کا حصہ ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس نئی گاڑی کے انٹرئیر میں الیکٹرک ونڈوز، ایف ایم ریڈیو، ریموٹ کنٹرول لاک، رورس کیمرہ، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور یو ایس بی پورٹس وغیرہ موجود ہوسکتے ہیں۔رپورٹ میں مختلف لیکس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس گاڑی کی قیمت 7 لاکھ کے قریب ہوسکتی ہے تاکہ سوزوکی مہران کو سخت ٹکر دی جاسکے۔ موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو بہت جلد مارکیٹ میں سوزوکی مہران کے مقابلے پر ایک گاڑی براوو میدان میں لانے والی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…