منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ،ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی

datetime 20  اپریل‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے، جمعہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں

امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62 روپے اور قیمت فروخت115.72روپے پرمستحکم رہی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.20روپے سے بڑھ کر117.40روپے اور قیمت فروخت117.50روپے سے بڑھ کر117.70روپے ہوگئی۔یوروکی قدر میں30پیسے اوربرطانوی پاؤنڈکی قدر میں1.30روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید144.60روپے سے گھٹ کر144.30روپے اور قیمت فروخت146.10روپے سے گھٹ کر145.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید166.30روپے سے گھٹ کر166.00 اور قیمت فروخت167.80روپے سے گھٹ کر166.50روپے ہو گئی ۔سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدرمیں باالترتیب5،5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.25روپے سے بڑھ کر31.30اور قیمت فروخت31.55روپے سے بڑھ کر31.60روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.95روپے سے بڑھ کر32.00روپے اور قیمت فروخت32.25روپے سے بڑھ کر32.30روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.60روپے سے گھٹ کر18.50روپے اور قیمت فروخت19.60روپے سے گھٹ کر19.50روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…