بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ایک تولہ سونے کی قیمت حیران کن سطح تک پہنچ گئی

datetime 19  اپریل‬‮  2018 |

کراچی(سی پی پی )عالمی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کی وجہ سے سونے کی مقامی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے یہ 5سال کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کے اضافے سے1349 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب450 اور386 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد و راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 60 ہزار اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار 428 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ 15 مارچ 2013کو سونے کی قیمت60ہزار روپے تولہ اور 10گرام 51ہزار428 روپے رہی تھی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے780 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر668.57 روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…