بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈالر کی قدر میں اضافے سے متوقع طور پر منافع بڑھنے کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے نئی حکمت عملی اختیارکرلی، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  ڈالر کی قدر میں اضافے سے متوقع طور پر منافع بڑھنے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ ،تیل وگیس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں بدھ کو بھی دلچسپی برقرار رہی جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی زبردست تیزی کا سلسلہ جاری رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس44600 کی بلند نفسیاتی حد کو بھی عبور کرتا ہوا336.21پوائنٹس کے اضافے سے44645.95پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

جب کہ 48.84فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت37ارب 28کروڑ83لاکھ روپے کے اضافے سے 91کھرب98ارب روپے سے تجاوز کر گئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت۱یک کروڑ28لاکھ 37ہزار شیئرز کم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورمنگل کو تیزی رجحان جاری رہنے کے زیر اثر بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اٹھان اور اس کے نتیجے میں شرح سود بھی بڑھنے کے قوی امکانات کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ،بینکنگ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حصص میں غیر ملکی ومقامی سرمایہ کاروں نے حصص خریداری میں دلچسپی کا مظاہرہ کیاجس کے نتیجے میں کے ای100انڈیکس 44400،44500,،44600،44700اور44800پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں عبور کرتا چلا گیا بعد ازاں معمولی گراوٹ سے44700اور 44800کی نفسیاتی حدیں بحال نہ رہ سکیں لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس336.21پوائنٹس کے اضافے سے44645.95پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس191.73 پوائنٹس اضافے سے22365.51 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس184.04پوائنٹس اضافے سے75395.05 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس160.35 پوائنٹس اضافے سے32123.52 پوائنٹس ہو گئی ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر389 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،

جن میں سے190کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 179 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں37ارب 28کروڑ83لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 91کھرب 60ارب 83کروڑ29لاکھ روپے سے بڑھ کر91کھرب98ارب 12کروڑ12لاکھ روپے ہو گئی گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم20کروڑ70لاکھ 71ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں منگل کو21کروڑ99لاکھ9ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا تھا

اس لحاظ سے کاروباری سرگرمیوں کا حجم۱یک کروڑ28لاکھ 37ہزار شیئرز کم رہاگزشتہ روز قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت42.50 روپے اضافے سے9855 روپے اورگندھارا انڈسٹریز کے حصص کی قیمت41.13 روپے اضافے سے863 روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت88.82روپے کمی سے2765.55 روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت24.75 روپے کمی سے1975 روپے ہو گئی ۔گذشتہ روزلوٹی کیمکل کی سرگرمیاں1کروڑ64لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ ٹی آر جی پاک،سوئی سدرن گیس کمپنی ،یونٹی فوڈز ،نیمر ری سنز، عائشہ اسٹیل،اینگرو پولیمر ،شبیر ٹائلز اور فوجی فوڈزکے حصص کی بھی نمایاں لین دین ہوئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق دو روزہ تیزی کے بعد آج ( جمعرات ) مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کے تحت تیزی کا سلسلہ محدود ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…