ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت میں اچانک بہت بڑا اضافہ، اصل وجہ کیا بنی؟حکومت نے کون سا ایسا کام کیا کہ روپیہ گر پڑا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈالر کی قیمت میں اچانک بہت بڑا اضافہ، اصل وجہ کیا بنی؟حکومت نے کون سا ایسا کام کیا کہ روپیہ گر پڑا،چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کے ذرائع نے ڈالر کی قیمت میں اچانک بہت بڑے اضافے کی وجہ ڈالر کی طلب اور رسد (ڈیمانڈ اور سپلائی) میں فرق کو قراردیا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں

کہ اوپن مارکیٹ میں فاریکس ڈیلرز نے ڈالر کی فروخت روک دی ہے۔بتایا جاتا ہےکہ یہ اچانک اضافہ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوا ہے لیکن اس کا اثر عام صارفین کو مہنگائی کی صورت میں برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی وجہ سے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر شدید دباؤ کا شکار ہیں اور ایک اندازے کے مطابق حکومت کو ہر ہفتے بیرونی قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کی مد میں 20 سے 25 کروڑ ڈالر تک خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔اس سے قبل بھی متعدد بار ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ دیکھا جا چکا ہے جس سے مہنگائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے اور خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت درآمدی اشیا کی قیمتوں میں قابلِ ذکر اضافہ ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 110 روپے سے بڑھ کر 115 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یہ 116 روپے کا ہو گیا اور بعض جگہ یہ 118 روپے تک بھی پہنچ گیاہے۔پاکستان میں منگل کو اچانک امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے سے انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت میں تقریباً پانچ روپے تک اضافہ دیکھا گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 110 روپے سے بڑھ کر 115 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یہ 116 روپے کا ہو گیا اور بعض جگہ یہ 118 روپے تک بھی پہنچ گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…