کراچی (این این آئی)گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر مستحکم صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی مجموعی طور پر ایک کھرب روپے سے زائد رقم ڈوب گئی ۔تفصیلات کے مطابق ملک کی غیر مستحکم سیاسی صورتحال اور قرضوں کے دباو نے سرمایہ کاروں کو تحفظات کا شکار کئے رکھا۔سرمایہ کاروں جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا گیا ۔جس کے سبب گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر
مجموعی طور پر مندی کے گہرے بال دکھائی دئے۔تاہم اتار چڑھاو کے ساتھ مجموعی طور پر سرمائے کے انخلا کا رجحان طاری رہا۔گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر سرمایہ کار ایک کھرب روپے سے زائد رقم سے محروم ہوگئے ۔جبکہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 9 کروڑ 34 لاکھ 380 حصص کے سودے ہوئے ۔ہفتے کے دوران مجموعی طور پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈکس میں 729 پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔