اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے نئی اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی اٹھالی۔وزارت تجارت کے جاری نوٹیفکیشن 261( آئی ) 2018کے مطابق درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کرتے ہوئے نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کو
ذاتی استعمال ، گفٹ اسکیم یا رہائش کی تبدیلی کی صورت میں درآمد کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ پانچ سال سے پرانی استعمال شدہ گاڑی درآمد نہیں کی جاسکے گی۔قبل ازیں 1800سی سی گاڑیوں اور فوربائی فور نئی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت تھی۔