اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اسٹاک مارکیٹ میں 84 پوائنٹس کا اضافہ

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 84 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 995 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس 42 ہزار 607 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگئی تھی تاہم دن کے اختتام کے قریب انڈیکس نے بلند ترین سطح 43 ہزار 117 پوائنٹس کی سطح عبور کی۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 6 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 14 کروڑ 48 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔ مجموعی طور پر 342 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 153 کی قدر میں اضافہ، 164 کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قدر میں استحکام رہا۔ کیمیکل کا شعبہ 1 کروڑ 90 لاکھ حصص کے کاروبار ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا، جبکہ کیبل اور الیکٹریکل مصنوعات کے شعبوں میں بالترتیب 1 کروڑ 64 لاکھ اور 1 کروڑ 32 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں پاک الیکٹرون 1 کروڑ 48 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 92 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، ایگریٹیک لمیٹڈ 88 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، دوست اسٹیلز لمیٹڈ 83 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ فوجی فوڈز لمیٹڈ 69 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔ مارکیٹ کا جائزہ لینے والی الیگزر سیکیورٹیز کے مطابق آج انڈیکس میں محدود کاروبار ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارکیٹ کا منفی رجحان کے ساتھ آغاز ہوا اور آغازی گھنٹوں میں انتہائی کم ٹرن اوور رہا کیونکہ زیادہ تر سرمایہ کار مثبت تبدیلی کا پیش گوئی نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاری سے پیچھے رہے تاہم کچھ اداروں کی سرگرمیوں سے مارکیٹ کو مدد ملی جس کی وجہ سے لین دن کے اختتامی اوقات میں 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا ریکارڈ ٹرن اوور سامنے آیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…